اسلام آ باد ( نیوز ر پورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے نوجوانوں، مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ برداشت، ہمدردی اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں،آئیے! ہم مل کر ایسے پاکستان اور ایسی دنیا کی تعمیر کریں جہاں اختلافات اور تقسیم کی جگہ خوشحال اور ہم آہنگ مستقبل یقینی ہو،وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار پُرامن باہمی طرز زندگی کے عالمی دن 16 مئی 2026 پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر ایسے سماجی ماحول کی تشکیل جو امن کے فروغ کا باعث ہو بلا شبہ ہماری بصیرت افروز قومی وراثت اور آئینی ذمہ داری ہے،حکومت پاکستان پُرامن، روادار اور متحد معاشرے کے قیام کے لیے عملی اقدامات کے لئے پُرعزم ہے جہاں ہر شہری بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب با وقار زندگی گزار سکے،قومی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے "پیغامِ پاکستان"سمیت مثبت قومی بیانیہ کا مقصد فکری، اور عملی انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔