• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی تحویل سے 11 پاکستانی، 20 ایرانیوں کی رہائی حاصل کرلی، اسحاق ڈار

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےآبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی میں امریکی تحویل میں موجود بحری جہاز سے 11پاکستانیوں کی وطن واپسی کی خوشخبری سنا دی، سنگاپور میں موجود بحری جہاز سے 11پاکستانیوں کے علاوہ 20 ایرانی شہریوںکی بھی واپسی ہوئی ،تمام افراد خیریت سے ہیں اور سب کا حوصلہ بلند ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایکس پیغام میں تصدیق کر دی ۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الحمدللہ، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے 11پاکستانی شہریوں کی کامیاب وطن واپسی یقینی بنائی۔

اہم خبریں سے مزید