اسلام آباد (عاصم جاوید) وفاقی دارالحکومت میں خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ، فیملی کورٹس میں یومیہ 300سے زائد مقدمات دائر ہونے لگے ، خلع/ نان نفقہ کے اوسطا 38کیسز فی گھنٹہ دائر ہونے لگے، امسال تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی،وکلاء کا کہنا ہے کہ منشیات اور بے روزگاری کے باعث طلاق اور خلع کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے،فیملی کورٹس میں مقدمات کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی۔ ذرائع کے مطابق عدالتی اوقات کے ہر گھنٹے میں اوسطاً 38 خلع اور نان نفقہ کے کیسز دائر ہو رہے ہیں۔ رواں سال یکم جنوری سے اب تک 45 ہزار سے زائد خلع اور نان نفقہ کے کیسز دائر ہو چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز کا اندراج ہو رہا ہے۔