• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی صدارت میں دوسرا برکس اجلاس بھی مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی صدارت میں دوسرابرکس اجلاس بھی مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم،ایران امارات اختلافات سے برکس میں تقسیم واضح ،امریکا واسرائیل کیخلاف مذمتی بیان پر اتفاق نہ ہوسکا،اجلاس ایران جنگ پر مشترکہ مؤقف دینے میں بھی ناکام رہا، کشیدگی نے گہرے اختلافات کو نمایاں کردیا ۔غیر ملکی میڈی اکے مطابق نئی دہلی میں ہونے والا برکس وزرائے خارجہ اجلاس ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے معاملے پر شدید اختلافات کے باعث کسی مشترکہ مؤقف کے بغیر ختم ہوگیا، جہاں ایران نے برکس سے امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کی واضح مذمت کا مطالبہ کیا جبکہ متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں کی مذمت پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید