کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) اور انجمن اساتذہ، وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس و گلشن اقبال کیمپس) کے زیر اہتمام وفاقی اردو یونیورسٹی کے بڑھتے ہوئے علمی، مالیاتی اور انتظامی بحران پر سول سوسائٹی کا اہم اجلاس پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صدر مملکت و چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی آصف علی زرداری اور پرو چانسلر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ قومی زبان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے قائم، واحد وفاقی تعلیمی ادارے کو مکمل تباہی سے بچانے کے لیے براہ راست مداخلت کریں۔