کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفا ق احمد کہا ہےکہ کراچی میں نئی یونیورسٹیاں اور کالجز کا قیام ضروری ہے۔عوام کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ انکے اوپر ہونے والے ہر ظلم کے پیچھے پیپلزپارٹی کے ساتھ کراچی سے فارم 47 کے ذریعے ٹھنڈے ایوانوں میں پہنچائے جانے والے نام نہاد نما ئندے بھی ہیں۔ آفاق احمد نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز پر طلباء اور ان کے والدین کو ٹھنڈے پانی اور جوسزکی فراہمی اور طلباء کے والدین کیلئے شدید گرمی میں ٹینٹ لگا کر کرسیوں کا انتظام کرنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ طلباء میری قوم اور پاکستان کامستقبل ہیں اگراس بار بھی امتحانی نتائج میرٹ کی بجائے متعصب حکومت کی پالیسی کے مطابق خراب کئے گئے تو شدید ردعمل آئے گا۔