کراچی (نیوز ڈیسک)لیبیا میں حکام نے بتایا کہ ملک کے ایک مغربی شہر میں ایک فٹبال میچ کے بعد شروع ہونےو الی جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے، جبکہ دارالحکومت طرابلس میں ایک سرکاری عمارت کو آگ بھی لگا دی گئی۔یہ جھڑپیں طرابلس سے تقریباً 80 کلومیٹر جنوب کی طرف واقع شہر ترہونہ میں جمعرات کو اس وقت شروع ہوئیں۔