• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینگروٹرمینل نے پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے جہاز کو ہینڈل کرکے تاریخ رقم کردی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینگرو ایل این جی ٹرمینل نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز کامیابی سے ہینڈل کرکے تاریخ رقم کردی ،2لاکھ 10 ہزارمکعب میٹر سے زائد ایل این جی لے کر آنے والےکیو فلیکس (Q-Flex)جہاز کی ہینڈلنگ ٹرمینل کے مضبوط انفرااسٹرکچر اور ٹیم کی غیرمعمولی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ تھی۔ تفصیلات کے مطابق اینگرو ایلینجی ٹرمینل (EETL) نے عالمی توانائی سپلائی پر دباؤ کے دوران 13مئی 2026 کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ایل این جی کارگو کی کامیاب وصولی اور آف لوڈنگ کا آغاز کر دیا۔210,000 مکعب میٹر سے زائد ایل این جی لے کر آنے والےکیو فلیکس (Q-Flex)جہاز کی ہینڈلنگ ٹرمینل کے مضبوط انفرااسٹرکچر اور ٹیم کی غیرمعمولی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ تھی۔

اہم خبریں سے مزید