• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جائیگی، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جائیگی، تاہم اگلے سال کی دوسری ششماہی میں اس میں کمی آنا شروع ہو جائیگی۔کراچی چیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملکی معیشت میں 7.3 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ قرضوں کا حجم بھی بڑھایا ہے، اندرونی قرض بڑھا ہے، بیرونی قرض کم کیا ہے، برآمدات کم ہونے کی وجہ عالمی حالات ہیں اور رواں مالی سال کے برآمدی اہداف 2 ارب روپے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کی دوسری ششماہی میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گی، جون 2028 تک ایس ایم ایزفنانسنگ 1500 ارب تک لےکر جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے نوٹوں پر کام جاری ہے اور حکومت سے منظوری کا عمل بھی جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید