کراچی(سید محمد عسکری) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری نے بدعنوانی اور غیر قانونی غیر حاضری کے الزام میں اسسٹنٹ کنٹرولر شیراز احمد خواجہ کو برطرف کر دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان سے ۲۲ لاکھ ۹۲ ہزار ۲۲۰ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو انہوں نے غیر حاضری کے دوران تنخواہ اور الاؤنسز کی مد میں حاصل کیے تھے۔ رجسٹرار آفس کے نوٹیفکیشن کے مطابق شیرازاحمد خواجہ، جو بی پی ایس-۱۸ کے عہدے پر فائز تھے، کو ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۴ سے ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۵ تک بغیر کسی اطلاع کے غیر حاضری کے باعث برطرف کیا گیا ہے اور ڈائریکٹر فنانس کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر ان کی تنخواہ اور تمام مراعات روکی جائیں۔