• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے NCCIA کے ڈیٹا میں تضادات پر اظہار تشویش

اسلام آباد(طاہر خلیل)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے پہلے پیش کیے گئے ڈیٹا میں تضادات پر تشویش کا اظہار کیا، ممبران نے نوٹ کیا کہ این سی سی آئی اے نے ذیلی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران اپنے عہدیداروں کے ذریعہ شیئر کردہ اعداد و شمار کو مسترد کردیا تھا، قائمہ کمیٹی نے این سی سی آئی اے کو یہ واضح کرنے کی ہدایت کی کہ آیا ان کے پیش کردہ اعداد و شمار مستند ہیں یا نہیں، سینیٹر سرمد علی نے این سی سی آئی اے کو تصدیق شدہ اور تازہ ترین اعداد و شمار جمع کرانے کی ہدایت کی۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سرمد علی کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں سینیٹرز سید وقار مہدی، جان محمد اور عبدالشکور خان نے شرکت کی۔ سینیٹر پرویز رشید نے زوم لنک کے ذریعے کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی میں شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید