اسلام آباد( مہتاب حیدر)ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے بدھ کے روز پاکستان کے نجکاری کمیشن(PC)کیساتھ ’’ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ‘‘ (TASA) پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت ADB اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈھانچے اور آؤٹ سورسنگ کو لاگو کرنے میں نجکاری کمیشن پاکستان کی مدد کیلئے لین دین کے مشیر کے طور پر کام کرے گا،معاہدے پر دستخط کی تقریب کی صدارت اے ڈی بی (ADB) کی پاکستان کیلئے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین اور نجکاری کے امور پر وزیراعظم کے مشیر و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے کی۔