• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا کی قربانی کا کوئی مالی معاوضہ نہیں ہوسکتا، قومی پیغامِ امن کمیٹی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر اور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہےکہ شہدا کی قربانی کا کوئی مالی معاوضہ نہیں ہو سکتا، شہادت مومن کیلئے اعلیٰ مقام اور باعثِ فخر ہے، اسلامی ریاست کے محافظوں کی خدمات اور قربانیاں انتہائی قابلِ احترام ہیں جو ہماری حفاظت کیلئے اپنی جان قربان کرے اس کی توہین کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی کو اپنے شہدا کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست دانوں کو چاہئے کہ وہ قومی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا حوصلہ بلند کریں اور سیاسی اختلافات کو اداروں پر تنقید کا ذریعہ نہ بنائیں، افواجِ پاکستان کے جوانوں اور شہداء کے اہلِ خانہ سے معذرت کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ دہشت گرد ملک کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کے جوان وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جوان صرف تنخواہ کے لیے نہیں بلکہ وطن سے محبت اور شہادت کے عظیم جذبے کے تحت سرحدوں اور اندرونِ ملک دہشت گردی کے خلاف محاذوں پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید