دبئی (سبط عارف)دبئی کے 5سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کی شرائط میں نرمی،اسپانسر یا میزبان کے بغیر متعدد بار عرب امارات آنے کی سہولت،ہر آمد پر 90روز قیام، مزید 90 روز توسیع کی اجازت۔ تفصیلات کے مطابق ویزا کیلئے کم از کم 4 ہزار ڈالر بینک بیلنس لازمی قراردبئی امیگریشن کے ادارے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا کی شرائط میں نرمی کردی جس کے تحت دنیا بھر کے شہری اسپانسر یا میزبان کے بغیر متعدد مرتبہ متحدہ عرب امارات کا سفر کر سکتے ہیں۔