• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش نے شیخ حسینہ اور قریبی حلقوں کے 6.2 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کر لیے

ڈھاکا (اے ایف پی)بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ اور قریبی حلقوں کے6.2ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کر لیے۔ 98مقدمات میں سابق وزیراعظم اور ساتھی زیرِ تفتیش،بیرون ملک منتقل رقوم کی واپسی کی کوششیں جاری ہیں۔شیخ حسینہ پہلے ہی کئی مقدمات میں سزا یافتہ قرار،حکومت نے ایک بار پھران کی واپسی و حوالگی کا مطالبہ کردیا۔ بنگلہ دیشی حکام نے معزول سابق وزیراعظم شیخ حسینہ، ان کے خاندان اور 10 کاروباری گروپوں سے منسلک تقریباً 760 ارب ٹکا (6.2 ارب ڈالر) مالیت کے اثاثے ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید