اسلام آباد (ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) حکومت نے غیر موثر نائیکوپ پر سفر کی پابندی عائد کردی ، اس حکم کاملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر اطلاق کر دیا گیا۔سمندر پار پاکستانی زائد المیعاد یا منسوخ اوورسیز پاکستانی قومی شناختی کارڈ پر ملک میں داخل نہیں سکیں گےا،س نئے قانون کا اطلاق امریکہ اور برطانیہ سمیت تمام ممالک سے آنے والے مسافروں پر ہوگا۔