دبئی (سبط عارف) اسرائیل میں سخت گیر یہودی مذہبی خواتین کی جانب سے استعمال کی جانے والی وِگ (مصنوعی بال) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تنازع سامنے آ گیا ہے۔ مذہبی خواتین نے قیمتوں میں کمی کے لئے ربانی ( اسرائیلی مذہبی) عدالتوں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ معیار کی بعض وِگ کی قیمت 16 ہزار امریکی ڈالر، یعنی تقریباً 44 لاکھ پاکستانی روپے تک پہنچ چکی ہے۔