• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کوئی اہم پیغام ایران لے کر گئے ہیں، اعزاز سید

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نمائندہ خصوصی اعزاز سید نے کہا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق محسن نقوی کوئی اہم پیغام ایران لے کر گئے ہیں۔ 

کرکٹ اینالسٹ ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ اسپورٹس سے متعلق انڈیا جو کرتا رہا ہے وہ خود اس میں پھنس چکے ہیں۔ 

وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں گفتگو کر رہے تھے، پروگرام میں کراچی سے نمائندہ جیو نیوز امین انور نے بھی انمول عرف پنکی سے متعلق گفتگو کی۔ 

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ شہزاد اقبال نے امریکہ و ایران جنگ سے متعلق کہا کہ ٹرمپ کا دورئہ چین اور ایران جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق پوری دنیا کا مرکز بنا ہوا تھا لیکن اس دورے میں کوئی اہم بریک تھرو سامنے نہیں آیا اور جنگ بڑھنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں تاہم جنگ بندی ابھی تک برقرار ہے۔ 

جیو نیوز کے نمائندہ خصوصی اعزاز سید نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق محسن نقوی کوئی اہم پیغام ایران لے کر گئے ہیں اور اس کا مقصد یہی ہے کہ ایران کو قائل کیا جائے اور امریکہ و ایران کے درمیان مفاہمت کو کسی منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور محسن نقوی کا دورئہ تہران بھی اس کی عکاسی کرتا ہے۔ 

یہ دورئہ ایسا وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورہ مکمل کرچکے ہیں اور ٹرمپ کی کوشش تھی کہ وہ دورئہ چین سے پہلے ایران سے کوئی معاہدہ کرلیں جس کا اظہار وہ پاکستان سمیت مختلف جگہوں پر کرتے رہے تھے ۔

اہم خبریں سے مزید