کوئٹہ(پ ر) بلوچستان سول سروس ایگزیکٹو برانچ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی پہلی جنرل باڈی کا اجلاس ہواجس کی صدارت ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری علی درانی نے کیاجلاس کے انعقاد کا بنیادی مقصد زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز اور سینئر افسران کے درمیان براہ راست ملاقات کے علاوہ نو منتخب کابینہ کے تین ماہ کے دوران سول سروس ریفارمز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور اس حوالے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھااجلاس سے اپنے خطاب میں بی سی ایس آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری علی درانی نے کہا کہ عوام کو سماجی شعبہ میں ریلیف کی فراہمی اور انتظامی نظم و نسق کی بہتری کے حوالے سے سول سروس افسران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے بالخصوص نچلی سطح پر تعلیم اور صحت کی سہولتیں عوام کا بنیادی حق ہیں ہمیں اس جانب خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہوگیانہوں نے کہا کہصوبےکے دستیاب وسائل کو صیح معنوں میں بروئےکار لانا سول سروس افسران کی اولین ذمہ داری ہےانہوں نے توقع ظاہر کی کہافسران اضلاعمیں تعیناتی کے دوران عوامی خدمت کے جذبہ کو اپنا شعار بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ریونیو سے جڑے مسائل کا میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر حل بھی علاقائی ترقی و خوشحالی میں بے حد اہمیت کا حامل ہے بلوچستان سول سروس ایگزیکٹو برانچ آفیسرز ویلفیئر ایسوی ایشنگڈ گورننس کے لیےحکومتی ریفارمز پر بھرپور تعاون کرے گی توقع ہے کہ وزیراعلیٰاور چیف سیکرٹری بھی بی سی ایس افسران کو درپیش مسائل کے حل کے لیےبھرپور تعاون کرینگےاجلاس کے دیگر ایجنڈوںپر بھی غور وخوضکیا گیا جن پر شرکا نے اپنی اپنی رائےکا اظہار کیا اور اس کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کیا گیانوجوان افسران کی جانب سے سینئرافسران اور ایسوسی ایشن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےیقین دہانی کرائی گئی کہ وہ سینئر افسران کے تجربہ اور صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کریں گے۔