کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے کے رہنماارشد یوسفزئی اور دیگر نے کہاہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے مزدور طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہےانہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ اپنے بچوں کی تعلیم، علاج اور دو وقت کی روٹی جیسی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے بھی قاصر ہو چکا ہےجبکہ حکمران طبقہ تمام تر مراعات سے مستفید ہو رہا ہےانہوں نے کہا کہ ریلوے مزدور سخت موسمی حالات میں قومی ادارے کا پہیہ رواں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مگر افسوس کہ آج یہی طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ مزدور خاندان سکھ کا سانس لے سکیںانہوں نے ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 15 ارب روپے کے خصوصی بیل آؤٹ پیکج، 2019 سے بند ٹریولنگ الاؤنس کی بحالی اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔