کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جمیلہ بی بی کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی مد میں 771000 روپے دلوا دیے گئے۔درخواست گزار جمیلہ بی بی نے بتایا کہ انہیں 2013 سے بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی تھی۔جس کے لیے انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے۔ ان کے حکم پر خاتون کو انصاف مل گیا۔