• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں مائیکل جیکسن کا وائرل ڈرون شو جعلی نکلا، ویڈیو AI سے تیار شدہ قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی میں مائیکل جیکسن کا وائرل ڈرون شو جعلی نکلا، ویڈیو AI سے تیار شدہ قرار، برج خلیفہ کے قریب مائیکل جیکسن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ڈرون کمپنی نے شو کی تردید کر دی. خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ کے قریب آسمان پر مائیکل جیکسن کی تصاویر بنانے والے مبینہ ڈرون شو کی وائرل ویڈیو جعلی ثابت ہوئی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہزاروں ڈرونز نے ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی شبیہیں بنائیں، تاہم دبئی کی ڈرون اشتہاری کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ایسا کوئی شو منعقد نہیں ہوا۔ کمپنی کے شریک بانی معیسر ابوالخیر نے کہا کہ ویڈیوز مکمل طور پر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تھیں اور ان کی کمپنی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید