• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ کا 3 ڈرونز گرانے کا دعویٰ، اماراتی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب ڈرون حملہ

واشنگٹن/ماسکو (اے ایف پی /نیوزڈیسک ) سعودی عرب نے عراقی فضائی حدود سے آنے والے تین ڈرونزکو مارگرانے کا دعویٰ کیاہے جبکہ ابو ظبی میں ایٹمی پاورپلانٹ کے باہر برقی جنریٹر ڈرون حملے کا نشانہ بنا ہے ‘ابوظہبی حکومت کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور بجلی گھر کو کوئی نقصان نہیں پہنچاجبکہ اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق نتن یاہواور ٹرمپ کے درمیان آدھے گھنٹے سے زیادہ طویل فون کال ہوئی ہے جس ایران کے ساتھ دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے امکان پر تبادلہ خیال کیاگیا۔نیوزویب سائٹ Axios کے مطابق ٹرمپ کی منگل کو قومی سلامتی مشیروں سے سچویشن روم میں ملاقات بھی متوقع ہے‘ اتوار کو صدرٹرمپ نے پھر دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے نکل رہا ہے‘ اگر اس نے معاہدے پر جلد رضامندی ظاہر نہ کی توان کا کچھ باقی نہیں بچے گا‘روس نے ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا مطلب ہوگا امریکا اور اسرائیل نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا ۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے متنبہ کیاہے کہ امریکا کی کسی بھی حماقت کا سخت جواب دیا جائے گا‘ اس بار ایران کا ردعمل زیادہ جارحانہ ‘حیران کن اورطوفانی ہوگا۔ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان رضاطلائی نیک نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے عالمی نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے‘امریکا کی عالمی بالادستی زمین بوس ہو چکی ہے ۔ ایرانی قوم اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں‘ڈرون حملوں کے ردعمل میں سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے نکل رہا ہے اور بہتر ہوگا کہ وہ تیزی سے حرکت میں آئیں ورنہ ان کا کچھ باقی نہیں رہے گا۔

اہم خبریں سے مزید