اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کوحتمی شکل دینے کا منصوبہ تیارکرلیا۔ان اقدامات کے نتیجے میں سرکلر ڈیٹ کےفلو میں تین سو ارب روپےتک کمی کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔وفاقی حکومت نے تفصیلات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا۔و فاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ تنازع ستمبر 2026 کے آخرتک حل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس کی وجہ سے ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں اور بقایا جات بڑھ رہے ہیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق فروری2026تک کےالیکٹرک پروفاقی حکومت کے واجبات 365ارب روپے رہے،اس میں 169ارب روپےاصل رقم کاحصہ اورباقی ماندہ 195ارب روپےکی رقم کاحصہ سودکی مد میں بنتے ہیں۔ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران کےالیکٹرک پر وفاقی حکومت کےمجموعی واجبات میں147ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک پرواجبات حکومت کی جانب سےنیشنل گرڈسےبجلی فراہمی کی مدمیں بنتےہیں۔