کراچی، ریاض (اسٹاف رپورٹر، شاہد نعیم) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا اعلان کردیا، پاکستان میں عید الاضحی 27مئی کو ہوگی۔سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، عمان اور ترکیہ سمیت خلیجی ممالک میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا،اس طرح پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن عید ہوگی۔ فریضہ حج کیلئے مناسک حج کی ادائیگی 25 مئی سے شروع ہو گی اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 26 مئی منگل کو کو ادا کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ذو ی الحجہ 1447 کا چاند اتور کے روز نظر آ گیا۔ آج 18 مئی بروز پیر یکم ذی الحجہ1447 ہو گی۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نےبا ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی اور زونل اجلاس متعلقہ اضلا ع میں ہوئے۔ راولپنڈی ، پشاور اور مردان میں چاند نظر آیا۔ادھر سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا،یکم ذوالحج کل پیر جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بدھ کو ہو گی۔