• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’طوفان سے پہلے کی خاموشی‘‘ ٹرمپ نے جنگی جہاز پر فوجی کمانڈر کے ساتھ تصویر جاری کردی

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ اپنے ملک کے ایک فوجی کمانڈر کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں اور اس پر لکھا ہوا ہے ’طوفان سے پہلے کی خاموشی۔‘اس تصویر میں ٹرمپ کو ایک جنگی بحری جہاز پر کھڑا دکھایا گیا ہے، جس کے چاروں اطراف میں ماحول شدید طوفانی دکھایا گیا ہے اور اردگرد ایسے جہاز موجود ہیں جن پر اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم نظر آ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اسی پلیٹ فارم پر ایک اینیمیٹذ ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ایک امریکی جنگی جہاز کو ایرانی پرچم والے جہاز پر فائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ دونوں پوسٹس ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود دو نامعلوم حکام کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف ممکنہ طور پر دوبارہ حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، جن کے آئندہ ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔یہ دونوں پوسٹس ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود دو نامعلوم حکام کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ امریکااور اسرائیل ایران کے خلاف ممکنہ طور پر دوبارہ حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، جن کے آئندہ ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید