• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد برطانوی تعلیمی بورڈ کو کنگز ایوارڈ حاصل

کراچی( سید محمد عسکری) برطانیہ کے آف کوال (Ofqual) سے منظور شدہ ایوارڈنگ ادارے لرننگ ریسورس نیٹ ورک (LRN) کو “کنگز ایوارڈ فار انٹرپرائز برائے انٹرنیشنل ٹریڈ 2026” سے نواز دیا گیا ہے۔اس اعزاز کے ساتھ ایل آر این مسلسل دوسرا شاہی اعزاز حاصل کرنے والے محدود برطانوی اداروں میں شامل ہوگیا ہے۔ ادارے کی قیادت برطانوی پاکستانی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد زہیب طارق کررہے ہیں۔ اس سے قبل ادارے کو 2020 میں “کوئینز ایوارڈ فار انٹرپرائز” بھی دیا گیا تھا۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ڈاکٹر محمد زہیب طارق کو خصوصی تہنیتی خط بھی ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے ایل آر این کی کامیابی کو برطانیہ کی معیشت، بین الاقوامی تجارت اور تعلیمی شعبے کے لیے اہم قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اعزاز ادارے کی غیرمعمولی خدمات، عزم اور عالمی سطح پر اعتماد کی علامت ہے۔ ایل آر این اس وقت دنیا کے 58 ممالک میں خدمات انجام دے رہا ہے اور اپنے قیام سے اب تک 12 لاکھ سے زائد امیدواروں کو برطانوی معیار کی اسناد اور تعلیمی مواقع فراہم کرچکا ہے۔ ادارے کا نیٹ ورک یورپ، ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ تک پھیلا ہوا ہے۔ ایل آر این انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز (IBCC) سے منظور شدہ ہے جو انٹرنیشنل جی سی ایس ای، اے ایس اور اے لیول، پری اے لیول فاؤنڈیشن اسٹڈیز، ارلی ایئرز پریکٹیشنر اور ٹیچر ٹریننگ سمیت مختلف پروگرامز پیش کررہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید