• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کارروائیاں اور مبینہ مقابلے، 5 زخمی سمیت 12 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف کارروائیاں اور مبینہ مقابلے ، 5 زخمی سمیت 12 ملزمان گرفتار ،تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان علی رضا، محمد ذاکر، محمد عاصم، عزادار علی شاہ اور محمد ایوب کوگرفتار کرکے ایک لیپ ٹاپ اورایک درجن سے زائد چوری شدہ،چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرلیے، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان خود ہی موبائل فونز کے لاک کھولتے اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرتے تھے،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں وارداتیں کرنے کے بعد موبائل کا لاک کھولنے اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے اور گزشتہ ایک ماہ میں درجنوں موبائل فونز اور نقدی چھیننے کا انکشاف کیا، علاوہ ازیں سندھ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے بعد 5 زخمی سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں ، کارروائیاں مومن آباد ، کورنگی انڈسٹریل ایریا ، درخشاں اور مومن آباد پولیس کی جانب سے کی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید