• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی تمام یونین کمیٹیز کے 3 سالہ خصوصی فنانشل آڈٹ کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار احمد کھوڑو نے میئر کراچی مرتضی وہاب کی درخواست پر کراچی کی تمام 246 یونین کمیٹیز کے 3 سالہ خصوصی فنانشل آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی اور ماہانہ او زی ٹی فنڈز کے استعمال،اخراجات، ملازمین سمیت پینشن جبکہ تمام ٹاؤنز سے روڈ کٹنگ چارجز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ، نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر یوسی کو ماہانہ 12 لاکھ روہے اوزی ٹی فنڈ فراہم کر رہی ہے اور کراچی کی 246 یوسیز کو ماہانہ 29 کروڑ 52 لاکھ روہے او زی ٹی فنڈ دیا جا رہا ہے تاہم یوسیز سندھ حکومت سے ملنے والے ہر ماہ فنڈز کہاں خرچ کر رہی ہیں اس کےمتعلق کسی کو کچھہ معلوم نہیں،انہوں نے کہا کے کراچی کے ٹاؤنز کو روڈ کٹنگ چارجز کی مد میں اربوِں روہے وصول ہوئے ہیں، انہوں نے ڈی جی آڈٹ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو کراچی کے ٹاؤنز سے روڈ کٹنگ چارجز کی تفصیلات طلب کرکے رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید