• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے 20 اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) برائے پولیو سندھ کے تحت پیر کو صوبے کے 20 اضلاع میں خصوصی سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز مہم کا آغاز کر دیا گیا، اس کے ساتھ ہی کراچی کی منتخب ہائی رسک یونین کونسلز میں ایک روزہ طے شدہ وقفے کے بعد پولیو بوسٹر ڈوز مہم بھی دوبارہ شروع ہو گئی ہے، خصوصی انسداد پولیو مہم 15 اضلاع میں مکمل طور پر منعقد کی جا رہی ہے، صوبائی انسدادِ پولیو مہم کے تحت 1125 یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر 58 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم میں 17 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ان کی معاونت کے لیے 15 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، دریں اثنا کراچی کی 89 یونین کونسلز میں جاری پولیو بوسٹر ڈوز مہم کے دوران اب تک 11 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے جبکہ مجموعی ہدف 18 لاکھ بچوں کو حفاظتی بوسٹر ڈوز فراہم کرنا ہے، مہم کراچی کے تمام اضلاع میں 24 مئی تک جاری رہے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید