جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں گھروں کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں 4ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے،ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے انسداد دہشت گردی کے کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 6ہو گئی ہے مزید کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ایس ایس پی فیضان علی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں پسند کی شادی کے بعدگاؤں نذر آتش کرنے کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار کیے گئے 4 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت شکارپور میں پیش کردیا جہاں عدالت نے مزید تفتیش کے لیے چاروں ملزمان کو 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس کے مطابق عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان میں مرتضیٰ چنہ، محمد یوسف چنہ، عبدالروف چنہ اور جنید احمد چنہ شامل ہیں، تفتیشی حکام نے عدالت سے مزید تحقیقات کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے منظور کرلیا گیا، ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی نے رابطے پر بتایا کہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم برکت کو گرفتار کیا ہے واقعے میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد اب 6 ہوچکی ہے۔