اسلام آباد(تنویر ہاشمی )ایف بی آر نے پاکستان کسٹم کے دو افسران کو بد انتظامی اور نااہلی پر سزائیں سنادی ہیں ،گریڈ 17کے کسٹم انسپکٹر قادر خان کو ملازمت سے برطرف کر دیاگیا ہے جبکہ گریڈ 16کے آپریزنگ آفیسر ثاقب آفتاب کی دوسال کی انکریمنٹ روک لی گئی، قادر خان27 فروری 2023 جبکہ ثاقب آفتاب3دسمبر 2025سے بغیر اطلاع ملازمت سے غیر حاضر رہے۔ایف بی آر کے ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس کراچی ون میں تعینات ان لینڈریونیو کے گریڈ 17کے افسردلاور خان کو انٹرنل جاب پوسٹنگ کےذریعے اسسٹنٹ کمشنر آئی آر منتخب کر لیاگیا ، 29اپریل سے انہیں پرفارمنس الائونس جاری کیا گیا ۔، کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ ملتان میں تعینات گریڈ 17کےکسٹم انسپکٹر قادر خان27 فروری 2023سے بغیر اطلاع ملازمت سے غیر حاضر رہے اور انکوائری میں کوئی ٹھوس وجوہات ثابت نہیں کر پائے، غیر حاضری کی تاریخ سے اب تک کے عرصے کو بغیر تنخواہ کے ای او ایل قرار دیاگیا۔