• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میںفیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، فکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد ندیم طاہر، فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا ، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر راؤ محمد اکرام ، اور کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم یونیورسٹی کے تمام چیئرپرسنز آف ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کی۔اجلاس میں دیگر جامعات سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرینِ تعلیم نے بھی شرکت کی، جن میں انیلہ ربانی کھر پروگریسیو فارمر، پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، پروفیسر ڈاکٹر قمر رباب ،پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک،پروفیسر ڈاکٹر منظور سومرو،پروفیسر ڈاکٹر ظہیر اے ظہیر،ڈاکٹر انجم علی بٹر،پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق اور ڈاکٹر کاشف بشیر ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچر (نومنی سیکرٹری ایگریکلچر لاہور) شامل تھیں۔اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سمعیہ عنبرین (رجسٹرار، زرعی یونیورسٹی ملتان) نے انجام دیے۔اجلاس میں یونیورسٹی میں کئی مستقبل کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے کمپیوٹر سائنس کی فیلڈ کو مظبوط بنانے کے لیے اے آئی اور سائبر سکیورٹی جیسے نئے ڈگری پروگرامز کے آغاز اور پہلے سے موجود ڈگری پروگرامز کی اسکیم آف اسٹڈیز میں ترامیم سے متعلق اہم سفارشات دی گئیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمک کونسل کے فیصلے یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، تحقیق کو فروغ دینے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرامز متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ملتان سے مزید