• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی کے پیشِ نظر شہر کی 5مویشی منڈیوں کیلئے جامع ٹریفک پلان مکمل

ملتان( سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر شہر کی 5 مویشی منڈیوں کیلئے جامع ٹریفک پلان مکمل کرلیا۔ شہریوں اور بیوپاریوں کی سہولت، ٹریفک روانی اور سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ملتان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید الاضحٰی کے موقع پر عوام الناس کی سہولت کے لیے ضلع بھر میں 5 مقامات پر عارضی مویشی منڈیاں قائم کردی گئی ہیں۔ یہ منڈیاں فاطمہ جناح ٹاؤن، مویشی منڈی جسونت گڑھ، کیمل منڈی جسونت گڑھ، پرانا شجاعباد روڈ اور بالمقابل ورچوئل یونیورسٹی جلالپور پیروالا قائم کی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے عارضی مویشی منڈیوں کے اطراف رانگ پارکنگ کے کو ختم کروانے اور ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 3 ٹریفک افسران، 05 انسپکٹر اور 60 تریفک وارڈنز و دیگرسٹاف تعینات کردیے گئے ہیں۔ اس حؤالے سے سی ٹی او ملتان کی جانب سے ٹریفک افسران کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی مقرر کردہ مقامات کے علاوہ کسی بھی مقام پر جانوروں کی خرید و فروخت جرم ہے۔ شہری حدود میں غیر قانونی منڈیاں لگانے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی جاری ہے۔ عوام کے ساتھ صبر و تحمل کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ مویشی منڈیوں کے اطراف کسی قسم کی رانگ پارکنگ نہ ہونے دی جائے اور ہر ممکنہ اقدامات کرتے ہوئے ٹریفک بہاؤ کو نارمل رکھا جائے۔
ملتان سے مزید