ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ ادارے کی ریکوری اہداف کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ریکوری اہداف کو یقینی بنا رہے ہیں پبلیسٹی فیس کے ٹھیکیدار کو نو ٹسز جاری کیئے گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے بہاولپور بائی پاس اور مظفر آباد کے دورے کے موقع پر کیا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ادارے کی سیلف انکم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ریکوری اہداف کو مکمل کرنے کے لیئے مارکیٹنگ برانچ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بہاولپور بائی پاس چوک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔چوک کو خوبصورت حالت میں بحال کریں گے ۔