• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو افراد کے جاں بحق اور ایک زخمی ہونے کے الزام میں کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ٹریفک حادثہ میں دو افراد کے جاں بحق اور ایک زخمی ہونے کے الزام میں کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سٹی شجاع آباد پولیس کو اسد نے بتایا کہ میرا دادا اور دادی پھوپھو کے ہمراہ جارہے تھے کہ تیزرفتار کار نے ٹکر مارکر نیچے گرادیا میرا دادا اور دادی محمد پناہ اور صغراں مائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ پھوپھو حاجرہ شدید زخمی ہوئی مکینوں نے کار ڈرائیور کو دبوچ لیا جس کی شناخت فرخ کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید