ملتان (سٹاف رپورٹر) نجی ایئر لائن کی پرواز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر دوحہ سعودی عرب جارہی تھی دوران سکیننگ ایئر پورٹ سٹاف نے عمر فیاض نامی مسافر کے بیگ سے 101گرام خام سلفر برآمد کرلیا جسے تحویل میں لے لیا ،ایئر پورٹ سٹاف نے مسافر سے پوچھ گچھ کی تو مسافر بیانی ہوا کہ میرا کزن مکہ مکرمہ میں حجام کا کام کرتا خام سلفر اس کے کزن ساجد نے دی تھی ایئر پورٹ سٹاف نے مسافر سے تحریری معافی نامہ کے بعد سفر کرنے کی اجازت دے دی ۔