ملتان (سٹاف رپورٹر )بی زیڈ پولیس نے دوران چیکنگ مشکوک حالت میں تین افراد کو روکا جن کی چھان بین کی گئی تو تینوں افغان باشندے نکلے پولیس نے تینوں افغان باشندوں کی نشاندہی پر چوتھے افغان باشندہ کو بھی گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کی شناخت اسد خان ، ظاہر خان ، عبداللہ اور سعید الرحمسن سے ہوئی جن کو تھانہ حوالات میں پابند سلاسل کردیا ۔