ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس چوہدری محمد اقبال نے غلہ منڈی ملتان کے معروف تاجر انتظار علی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے۔جبکہ اس کے بیٹے جنید کو مفرور قرار دے دیا ہے کیونکہ اسے پولیس گرفتار کرنے میں تا حال ناکام رہی ہے یاد رہے کہ کسٹمز سمیت مختلف اداروں نے گزشتہ دنوں غلہ منڈی ملتان میں کریک ڈاؤن کیا تھا جس کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا سمگلڈ سامان پکڑا گیا انتظار علی نے ضمانت قبل گرفتاری کرالی تھی جو بعد منسوخ کر دی گئی اور اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔