• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی نصاب میں ترمیم اور سرائیکی ڈیپارٹمنٹ ختم کرنے کیخلاف مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر )پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کے باہر زکریا یونیورسٹی ملتان میں سرائیکی نصاب میں ترمیم کرنے اور سرائیکی ڈیپارٹمنٹ کو ختم کرنے اور سرائیکی طلبہ کا مستقبل ختم کرنے اور سرائیکی کی ذریعہ تعلیم ختم کرنے خلاف پھر پور احتجاج کیا گیا قیادت چیرمین اکبر انصاری، ایڈووکیٹ ڈاکٹر نعمان طیب خان چنگونی،ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ آور اصغر خان ناہڑ ایڈووکیٹ،ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ،اور دیگر نے مظاہرے میں حکومت پنجاب کے اس ظالمانہ اقدامات کے بھرپور۔نعرے بازی کی گئی چیئرمین اکبر انصاری نے کہا آج کااحتجاج اس بات کا اس کا ہے کہ سرائیکی وسیب کی سب سے بڑی یونیورسٹی ملتان میں سرائیکی نصاب میں پنجابی زبان کوشامل کرکے سرائیکی زبان کو ختم کرنے سازش کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم کس صورت سرائیکی زبان میں پنجابی زبان کوشامل نہیں ہونے دیں گے انہوں نیکہا سرائیکی قدیم زبان ہے جس میں ایم اے پی اے اورایم فل اور پی ایچ ڈی کراتی جاری ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور بھاول پور میں سرائیکی شعبہ میں تمام مضامین کوپڑھایا جاجارہا ہے جبکہ ملتان میں سرائیکی نصاب میں ترمیم کردی گئی ہے جوکسی صورت قابل قبول نہیں ہے یہ زکریا یونیورسٹی میں ایک سازش کے تحت سرکاری زبان کو ختم کیا جارہا ہے پنجاب حکومت کی ایجاد پر سرائیکی نصاب تبدیل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا سرائیکی زبان کے خلاف سازش بلند کیگی زکریا یونیورسٹی کیگیٹ پر دھرنا دیں گے ڈاکٹر نعمان طیب خان مرکزی صدر نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور سرائیکی وسیب کے طلبا کے خلاف سازش بلند کریں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے زکریا یونیورسٹی ملتان میں اس وقت سرائیکی سٹڈی ایریا میں 5شعبہ جات میں جوکی بند کیے گیے ہیں جسکی پاکستان سرائیکی پارٹی بھر پور مذمت کرتی ہے ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی ملتان میں سرائیکی نصاب کو تبدیل کرکے مکمل سرائیکی زبان میں نصاب کو پڑھایا جائے اس سازش میں زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی زمہ دار ہیں ۔
ملتان سے مزید