ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ،فیصلےکے مطابق پنجاب بھر کے تمام اسکولوں میں 22 مئی 2026 سے 23 اگست 2026 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گے اس کے بعد 24 اگست 2026 سے معمول کی تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی جاری کردہ ہدایات کے مطابق اس دوران تمام اسکول مالکان اور لائسنس یافتگان پر لازم ہوگا کہ وہ اساتذہ کی تنخواہوں کو یقینی بنائیں اسکول کی عمارتوں، کلاس رومز، واش رومز، چھتوں، راہداریوں اور دیگر حصوں میں موجود کسی بھی قسم کی خرابی کو دور کیا جائے، پنکھوں، روشنی اور ہوا کے انتظامات مکمل کیے جائیں، فرنیچر کو درست کیا جائے اور اسکول کو دوبارہ کھلنے سے پہلے تمام معاملات کو مکمل طور پر محفوظ اور قابل استعمال حالت میں لایا جائے ۔