ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں خاتون شا ہینہ بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی چونکہ والدین اسکی شادی کسی عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے اب شادی کرنے پر قریبی رشتے دار جان دشمن بن گئے ہیں اور طلاق نہ لینے پر شدید نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔جو غیر قانونی اقدام ہے ۔