• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم عبدالستار منشیات کے مقدمے میں شک کی بنا پر بری

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے راجن پور کے عبدالستار کو منشیات کے مقدمے میں شک کی بنا پر بری کر دیا ایڈیشن سیشن جج راجن پور نے ملزم عبدالستار کو 4267 گرام چرس رکھنے کے الزام میں دس سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ملزم کے وکیل شیخ جمشید حیات نے موقف اختیار کیا کہ استغاثہ مال مقدمہ کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہا قانون کی خلاف ورزی کی گئی پانچ روز کی تاخیر سے چرس تجزئے کے لیے لیب کو بھجوائے گئی۔جو لیب نے واپس بھجوا دی لیکن ریکارڈ میں اس کا کوئی اندراج نہیں مزید براں گواہان کے بیانات میں واضح تضاد موجود ہے ویڈیو بھی نہیں ہے فاضل بینچ نے ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے اسے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دی۔
ملتان سے مزید