• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی نیٹ ورکس اور مختلف فرنٹ کمپنیوں سمیت ایرانی زرِ مبادلہ کا بڑا ادارہ زیر عتاب، امریکی حکام کا کہنا ہے یہ نیٹ ورک کروڑوں ڈالر غیر ملکی مالی لین دین کراتا تھا، مقصد ایران پر دباؤ بڑھا کر نئے معاہدے پر آمادہ کرنا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ایران، متحدہ عرب امارات اور چین سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد اداروں اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ پابندیوں میں تیل اور گیس بردار بحری جہاز، مالیاتی نیٹ ورکس اور ایرانی زرِ مبادلہ کے ایک بڑے ادارے “امین ایکسچینج” کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید