• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش وفد کا نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ، چیئرمین سمیت حکام سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بنگلہ دیش سول سروس کے سینئر افسران پر مشتمل 12 رکنی وفد نے منگل کو نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔،چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہپاکستان،بنگلہ دیش ایک دوسرے کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، یہ وفد "پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور" کے تحت "پالیسی انوویشن" کی سرگرمیوں کے تحت پاکستان کے مطالعاتی دورے پر آیا ہوا ہے۔ وفد کی قیادت محترمہ سلمیٰ صدیقہ مہتاب کر رہی تھیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی جناب فرحان عزیز خواجہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔چیئرمین نادرا نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پاکستان کے قومی شناخت اور رجسٹریشن کے نظام، اس کے ریگولیٹری فریم ورک اور اس میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید