کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ میں 1.8 ارب ڈالر کے اینٹی ویپنائزیشن فنڈ پر تنازع، قائم مقام اٹارنی جنرل سے سخت سوالات، ٹوڈ بلانش کانگریس میں فنڈ کی شفافیت پر وضاحت دینے پہنچ گئے۔ فنڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ان افراد کیلئے قائم کیاجو جو دعویٰ کرتے ہیں انہیں نظام انصاف کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹوڈ بلانشکو امریکی کانگریس میں 1.8 ارب ڈالر کے متنازع اینٹی ویپنائزیشن فنڈ پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، جسے ٹرمپ انتظامیہ نے ان افراد کو معاوضہ دینے کے لیے قائم کیا ہے جو دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر انصاف کے نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔