• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، فلم ’’زومبیڈ‘‘ کی نجی یونیورسٹی میں پروموشنل تقریب

کراچی (جنگ نیوز) جیوفلمز اور فلم والا پکچرز کی پیشکش، نئی پاکستانی فلم “زومبیڈ”کی پروموشن کے سلسلے میں کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں فلم کی کاسٹ اور ٹیم نے طلبہ سے ملاقات کی۔ فہد مصطفی، مہوش حیات برجستہ جوابات نے محفل لوٹ لی، طلبہ کا فلم کے ٹریلر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، فلم کی کہانی، شوٹنگ اور منفرد تجربات پر بھی گفتگو، جیوفلمز اور فلم والا پکچرز کی نئی پیشکش عیدالاضحی پر ریلیز ہوگی۔ تقریب میں اداکار اور فلم کے مرکزی کردار فہد مصطفی، مہوش حیات، پروڈیوسر و رائٹر فضا علی مرزا اور ہدایتکار نبیل قریشی نے شرکت کی جن کا طلبہ نے پرجوش انداز میں استقبال کیا۔تقریب کے دوران فلم کی کاسٹ کی آمد پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا جبکہ طلبہ کی بڑی تعداد نے اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ساتھ سیفلیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر ایک خصوصی پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں فلم کی کہانی، شوٹنگ کے تجربات اور منفرد موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تقریب میں اداکارہ مہوش حیات اور فہد مصطفی نے فلم میں اپنے کرداروں سے متعلق دلچسپ گفتگو کی جبکہ فضا علی مرزا اور نبیل قریشی نے کہا کہ پاکستانی سینما میں نئی اور منفرد کہانیوں پر کام کیا جارہا ہے اور“زومبیڈ”بھی شائقین کیلئے ایک منفرد تجربہ ثابت ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید