• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات، 8 ٹرینیں بند

لاہور(آئی این پی)ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ریلوے حکام نے مختلف سیکشنوں پر چلنے والی اپنی8 ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرینوں کو تا حکم ثانی بند کیا گیا ہے ،فیول کی قیمتوں کے علاوہ ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد بھی کم تھی۔ ذرائع کے مطابق فیول اخراجات میں بچت لانے کے لیے ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بند ہونے والی ٹرینوں میں بولان میل، خوشحال خان خٹک، مہرا ن ایکسپریس، چمن پسنجر،ماروی ایکسپریس،سمن سرکار ایکسپریس,م ونجوداڑو ایکسپریس اور راوی ایکسپریس شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید