• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج کمپیوٹر سائنس کا پرچہ بھی لیک

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے پاکستانی اسکولوں کو اے لیول اور اے ایس لیول کے لیک اور ملتوی شدہ پرچوں کے حوالے سے اہم معلومات جاری کردی گئی ہیں۔ متعدد اسکولوں سے ملنے والی ای میلز میں کیمبرج نے کمپیوٹر سائنس کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف کردیا ہے، اس سے قبل صرف ریاضی کے دو پرچے لیک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم اب کمپیوٹر سائنس کے لیک ہونے کی تصدیق بھی اسکولوں کو موصولہ ای میلز میں اسکولوں سے موصول ایل میلز کے مطابق کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کا 12 مئی کو آؤٹ ہونے والے پرچے دوبارہ نہیں لیے جائیں گے، کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے 12 مئی کے آؤٹ پرچوں میں اسیسڈ مارکس دیے جائیں گے، جس کے لیے دونوں پرچوں کے دوسرے کمپونینٹ کے مارکس کا سہارا لیا جائے گا اور 15 مئی کو حفاظتی اقدامات کے تحت ملتوی کیا گیا ریاضی کا پرچہ 8 جون کو ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید