• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن نمبر 5 دھماکے سے پھٹ گئی، فراہمی معطل

گھارو (نامہ نگار )دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 قطر انچ کی لائن نمبر 5 پانی کے بیک پریشر کے باعث دھماکے سے پھٹ گئی مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کارپوریشن کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بدھ کی رات 11.30 بجے بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے دھابیجی پمپنگ کے فیس ٹو کے 4 پمپ بند ہوگئے اور پانی کے بریک پریشر سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 قطر انچ کی ایک لائن نمبر 5 دھماکے سے پھٹ گئیں جسکے باعث مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ملک بھر سے سے مزید